Subscribe Us

میری ماں

         
              میری ماں 



زندگی کے 22سال میری ماں مجھے وہ سب کچھ نہیں سکھاسکی۔جو چند سالوں میں میری ساس نے سکھایا۔
یقین نہیں آیا نہ۔۔۔۔۔۔۔؟
چلیں۔میں آپکو بتاتی ہوں۔
آج صفائی ٹھیک سے نہیں ہوئی۔سالن صحیح نہیں بنا۔روٹی پر روپ نہیں ہے۔
یہ برتن کیسے دھوۓ تم نے۔۔۔۔
۔؟تمہاری پسند تو بلکل اچھی نہیں۔کوڑا پسند کرتی ہو۔تمہارے میکے والوں کو سمدھیوں سے نبھانے کی تمیز نہیں۔
تمہیں خود کچھ نہیں آتا۔تو بچوں کو کیا سکھاؤ گی۔۔۔۔۔؟
تمہارا رنگ کیسا عجیب ہے اور بال تو بلکل اچھے نہیں۔
یہ وہ سارے جملے ہیں جو سارا سارا دن کام میں جتے ہوۓ میرے کانوں میں ڈالے جاتے ہیں۔
لیں جی ارم بی بی کی ساری ڈگریاں،ساری قابلیت،تربیت،سگھڑاپا،سب گیا چولہے میں۔
بس

"پھر یوں ہوا کہ صبر کی انگلی پکڑ کے ہم
اتنا چلے کہ راستے حیران رہ گئے"

شادی سے پہلے زرا دل دکھنے پر گھنٹوں رونے والی نے دل پر پتھر رکھ لیا۔
میری ماں کو میری وجہ سے پریشانی نہ ہو۔کوئ تکلیف نہ ہو۔ہر بات دل میں قبر بنا کر دفنانی شروع کر دی۔
جس باپ نے ساری زندگی سر اٹھا کر جینا سکھایا۔ اس کا سر میری وجہ سے جھکے۔یہ میں مر کر بھی ہونے نہیں دونگی۔سو کبھی باپ کو خبر نہیں ہونے دی کہ ان کی لاڈلی پر کیسے کیسے تیر آزمائے جاتے ہیں۔
ان سب کے باوجود میں نے اپنی ساس سے بہت کچھ سیکھا۔
میں نے سیکھا کہ ہر وقت کی تنقید انسان کو کیسے کھوکھلا کر دیتی ہے۔سو میں نے کسی پر بھی تنقید کرنا چھوڑ دی۔
میں نے سیکھا کہ مجھے ڈی گریڈ کرنے کے لیے وہ میری ہر بات کو رد کرتی ہیں تو میں اپنی ہی نظر وں میں کسطرح گر جاتی ہوں۔ سو میں نے دوسرے کی باتوں کو اہمیت دینا سیکھا۔
جب آپ کے گھر والوں پر بہانے بہانے سے دنیا کے سب سے گھٹیا خاندان ہونے کا الزام لگتا ہے۔
"اک آگ سی سینے میں رہ رہ کے ابلتی ہے، نہ پوچھ
فیض،کہتے ہیں کہ میرے دل پر مجھے قابو ہی نہیں رہتا ہے۔"
پر اپنے دل پر قابو رکھنا مجھے میری ساس کی وجہ سے آیا۔
میں نے سیکھا کہ آپ کی شخصیت میں دن رات کیڑے نکالے جائیں تو آپ کی شخصیت عدم توازن کا شکار ہو جاتی ہے۔سو میں نےدوسروں کی تعریف کرنا سیکھ لی۔مگر اس میں منافقت شامل نہ ہو۔
میں نے سیکھا کہ دوسروں کی زندگی میں پریشانی اور تکلیف کی بجاۓ آسانی دینے میں جو خوشی ملتی ہے۔وہ انمول ہے۔
میں نے سیکھا کہ دوسرے کے متعلق سچ کو اس کے منہ پر دے مارنے سے اچھا ہے کہ انسان خاموش رہ کر تھوڑا سا برداشت کرلے۔
دل دکھانے والی باتوں پر دکھے دل اور نم آنکھوں کے ساتھ
ان اللہ مع الصابرین ۔کا ورد آپکو کتنا سکون عطا کرتا ہے۔ میں نے یہ بھی جانا۔
میں نے سیکھا کہ ہر انسان کو دوسرے کے ساتھ کمپئر کرنا غلط ہے۔ہر انسان میں اللہ نے کوئ نہ کوئی ایسی قابلیت رکھی ہے۔جو اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔
میں نے سیکھا کہ دل دکھانا سب سے بڑا گناہ ہے۔کیونکہ دلوں میں میرا رب بستا ہے ۔
میری ماں نے میری جسمانی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا۔مگر میری ساس میری روحانی پرورش میں معاون ثابت ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی گزر چکا ہے۔کل تک جو زبر تھا۔وہ زیر ہے۔ اور جو زیر تھا،وہ زبر ہے۔ آج پورے گھر پر میرا کنٹرول ہے۔اللہ نے مجھے اتنا دیا کہ اس کا شکر ادا نہیں کرسکتی۔میری ساس بوڑھی اور کمزور ہے۔لیکن آج میں ان کے ساتھ وہ سب نہیں کرونگی جو انہوں نے میرے ساتھ کیا۔
کیونکہ میرے اللہ نے مجھے بہت بہترین بات سکھائی ہے۔

ولمن صبر وغفر ان ذالک لمن عزم الامور۔
مفہوم۔جس نے صبر کیا اور معاف کر دیا۔بے شک یہ عظمت کے کاموں میں سے ہے۔

Post a Comment

0 Comments