ازدواجی زندگی کے سنھری اصول
بسمہ اللہ الرحمن الرحیم
:ازدواجی زندگی کے بہترین اصول
جب کوئ عورت اور مرد شرعی گواہان کے روبرو ایجاب و قبول کر لیتے ہیں تو دینی نقطہء نظر سے وہ میاں بیوی بن جاتے ہیں،گویا ایک فیملی یونٹ تشکیل پا جاتا ہے اب دیکھنے میں تو فقط دو بندوں کا ملاپ ہے اور معمول کی کاروائ ہے،لیکن گہری نظر سے دیکھا جائے تو دو بندوں کا یہ ساتھ،ایک عہد ایک زمانے کی بنیاد ہوتا ہے،اگر تو دونوں شریعت اور سنت کا خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری کرتے ہیں تو محبت اور یگانگت کی ایسی فضاء پیدا ہوتی ہے کہ نہ صرف انکی اپنی زندگی مسرت اور شادمانی سے بھرپور ہوتی ہے بلکہ انکی اولاد پہ بھی مثبت اثرات نظر آتے ہیں اور ان سے ایسی نسلیں پیدا ہوتی ہیں جو زمانے کی قیادت کرتی ہیں اسی لیے نبی علیہ السلام نے یہ دعا سکھائ
[اے اللہ ہمیں ایسی بیویاں اور اولاد عطا فرما جو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں اورانہیں متقیوں کا امام بنا]
اور اگر خدانخواستہ دونوں میاں بیوی، سوچ سمجھ سے عاری ہوں اور ایک دوسرے کے حقوق کو پامال کرنے والے ہونگے تو پھر شیطان کو اور کرنے کا موقع ملتا ہے-وہ انکی زندگیوں میں ایسی تلخیاں گھول دیتا ہےکہ نہ صرف انکی اپنی زندگی جہنم زار بن جاتی ہے بلکہ اسکی نحوست انکی اولاد پر بھی پڑتی ہے،وہ نہ صرف والدین کی ناک میں دم کرتی ہے بلکہ معاشرے میں برائی کی علامت symbol بن جاتی ہے.تو میاں بیوی کا یہ ملن صرف دو انسانوں کا ملن نہیں ہوتا بلکہ دو خانداوں کا ملاپ ہوتا ہے-
میاں بیوی ایک گاڑی کے دو پہیوں کے مانند ہوتے ہیں اگر یہ دونوں اپنی اپنی جگہ پہ ٹھیک ٹھاک اور ہموار چلتے رہیں تو زندگی کا سفر پرسکون ہوتا ہے،اگر یہ خراب ہو جائیں تو ایکسیڈنٹ سے گھر کی گاڑی تباہ ہو جاتی ہے-
آج معاشرے میں اکثر گھوڑوں میں کہیں کلی اور کہیں جزوی طور پر یہی صورتحال دیکھنے کو ملتی ہے،عجیب بات ہے کہ باہم میاں بیوی ہوتے ہیں لیکن اعتماد اور اتفاق نام کو نہیں ہوتا،ایک ہی گھر میں رہتے ہیں مگر ایک کا منہ مشرق کی طرف اور دوسرے کا مغرب کی طرف،بعض گھوڑوں میں تو تکار کے ساتھ مار پیٹ تک نوبت آجاتی ہے-
بہت سے دیندار گھرانوں میں بھی انہی محرومیوں کا مشاہدہ کیا تو احساس ہوا کہ میاں بیوی کو انکی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اپنی آگ میں جلنے کی جاے شریعت اور سنت کی روشن تعلیمات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے گھروں میں پیار کے دیپ جلائں شیطان کے جی کو جلایں اور امن کی بانسری بجائں
اللہ تعالی کی ذات سے امید ہے کہ جو میاں بیوی بھی اپنے طرز زندگی کو دی گئی ہدایت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں گے تو انکا گھر خوشیوں کا گہوارہ بنے گا-اپنے آپکو تو خوشیاں ملیں گی ہی،اللہ بھی خوش ہونگے-اور سچی بات تو یہ ہے کہ اللہ کی رضا تو مطلوب ہے
اللہ رب الوقت ہمیں دنیا اور آخری میں خوشیوں بھری زندگی نصیب فرمائے آمین
0 Comments