Subscribe Us

آرمی چیف کون بنے گا کون نہیں یہ گتھی اب سلجھ گئی

 

Who-is-the-next-army-chief

آرمی چیف کون بنے گا کون نہیں یہ گتھی اب سلجھ گئی ہے۔ قانونی لوازمات کے بعد ساری گرد بیٹھ گئی ہے اور تمام قیاس آرائیاں دم توڑ دیں گئی ہیں۔

مگر ہمارے لیے ہمارا اصل ہدف حقیقی آزادی لانگ مارچ ہے۔ اس کے طرف اپنی توجہ مبذول کیجئے۔ چئیرمین عمران خان کے خلاف رجیم چینج آپریشن کا ناطقہ زبردست عوامی ردعمل نے بند کیا تھا۔ 

اس شدید ردعمل کو ماند نہ پڑنے دیجیئے۔ اس تحریک کے لیے کئی مشکلات کا سامنا کیا گیا۔ لوگوں نے مظالم برداشت کیے اور کئی اس راہ میں شہید ہو گئے۔ ان سب کا مقصد ملک کی حقیقی آزادی تھا۔

اب وہ بوجھ ہمارے کندھوں پر ہے۔ شہید ارشد شریف اور 25 مئی کے شہداء کا حق ہے ہم پر کہ ہم ان کے اس حقیقی آزادی مارچ کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی قدر کریں اور اپنے ملک کے لیے نکلیں۔ 
اس ملک کے فیصلے اس ملک کی عوام کے ووٹ کے ذریعے منتخب ہونے والی حکومت ہی کرے گی۔ جمہور کی بالادستی اور آئین و قانون کی پاسداری ہی اس ملک کا مستقبل ہے۔ 

ہم مین حیث القوم اپنے ملک کے لیے آگے بڑھنا ہے اور ملکی تقدیر پر کسی بھی غیر ملکی تسلط کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونا ہے۔

Post a Comment

0 Comments